• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پر اظہار عدم اعتماد، اعتراضات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران طارق منصور ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ کے روبرو ضلعی انتظامیہ کو مجسٹریٹ کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت طارق منصور ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ طارق منصور ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کی عدالت میں سائلین کو انصاف نہیں مل رہا۔ آپ کی عدالت میں تعصب، امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ میرے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کئے جائیں۔ اس کیس میں بھی7 ماہ سے ضروری فریقین کو نوٹس نہیں کئے گئے۔ میرے اسٹیٹمنٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ آپ میرے کیسز نہیں سن سکتے۔ تمام تر جواز تحریری درخواست میں لکھ دیئے۔ طارق منصور ایڈووکیٹ نے اعتراضات میں چیف جسٹس پر سنگین الزامات لگائے۔