• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹوں کی پیشکش،پلاٹ یا وزارت کی لالچ ،ووٹ کے عوض کچھ بھی لینا رشوت ہے،اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسپیکر کا 14 روز میں اجلاس نہ بلانا غیر آئینی ہے، راجہ ریاض کہہرہے ہیں ہم24ہیں جو ن لیگ میں جارہے ہیں اور اگر ن لیگ کے پاس ٹکٹوں کی گنجائش ہوتی تو اس سے زیادہ بھی ہوسکتے تھے۔ٹکٹوں کی پیشکش بھی رشوت ہی ہے ٹکٹ کی لالچ دو یا پلاٹ کی دویا وزارت کی دو۔ووٹ کے عوض کچھ بھی لینا رشوت ہے ۔یہ نہیں پتہ کہ سپریم کورٹ نا اہلی کا کیا فیصلہ کرتی ہے پہلے سپریم کورٹ فیصلہ کرے کہ اس کنڈکٹ پر نا اہلی ہونی چاہئے یا کوئی سزا ہونی چاہئے اس کے علاوہ کہ وہ ڈی سیٹ ہوگیا۔ ڈی سیٹ تو ہوگا نا اہلی ہوگی یا نہیں ہوگی مگر ڈی سیٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
اہم خبریں سے مزید