• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کو روس کیخلاف پابندیوں پر تشویش‘ چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(این این آئی) چین اور پاکستان نے یوکرین کے خلاف جنگ پر روس پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے بحران کے سفارتی حل اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دونوں دیرینہ دوست ممالک چین اور پاکستان نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے پر روس کی مذمت کر کے احتراز کیا جبکہ مغربی ممالک نے نہ صرف مذمت کی بلکہ ردِ عمل میں روسی صدر کے بقول خصوصی فوجی آپریشن پر غیر مثالی مالی اور کارپوریٹ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں نے یکطرفہ پابندیوں کے معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سفارتی مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور امید کی کہ ایسا ناقابل تقسیم سکیورٹی کے اصول کی بنیاد پر ہوگا جس سے یوکرین مسئلے کا ٹھوس حل نکل سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید