• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور اوآئی سی ملکر یوکرین تنازع کا فوری حل نکالیں ‘عمران خان

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین اور اوآئی سی ملکر یوکرین تنازع کا فوری حل نکالیں ورنہ اس کے اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنے پڑیں گے۔اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب میں یوکرین کی صورتحال پر عمران خان نے ایسے طریقہ کار پر غور کرنے کی تجویز پیش کی جس کے تحت چین کے ساتھ ساتھ او آئی سی ممالک بڑھتے ہوئے تنازعے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔وزیراعظم نے کہاکہ یوکرین کی صورتحال پر پوری دنیاکی طرح ہم بھی پریشان ہیں،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے سوچنا چاہیے کہ ہم کیسے ثالثی کرتےہوئے جنگ بندی کراسکتےہیں۔روس یوکرین جنگ میں اوآئی سی ثالث کاکردارادا کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر ہمیں اس تنازع کا فوری حل نکالنے کی ضرورت ہے ورنہ اس کے اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنے پڑیں گے۔
اہم خبریں سے مزید