دمشق(اے ایف پی)ایران نے شام اور عرب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کا خیرمقدم کیا ہے ،بدھ کو ایران کے اعلی سفارتکار نے عرب ممالک اور شام کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کا خیر مقدم کیا ہے،حال ہی میں شامی صدر بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے سب کو حیران کردیا،وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان نے شام کے دورے کے موقع پر اپنی گفتگو میں شام اور عرب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کا خیرمقدم کیا ہے۔امیر عبدالہیان نے کہا کہ ہم اس پر خوش ہیں۔