اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ 27مارچ کو پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں، 25تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، 30 یا31مارچ کواسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کرا سکتے ہیں،امیدہے جیت وزیراعظم کی ہوگی،شیخ رشید نے کہا کہ 30 یا31 مارچ کواسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کرا سکتے ہیں،پوری امید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27تاریخ کی رات کو فائنل ہو جائے گا عوام کس کیساتھ ہیں،ستائیس تاریخ کا جلسہ ہی ہمارے لیے ریفرنڈم ہوگا، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے توہم بھی پراعتماد ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پرامید ہیں،وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، اتحادیوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔