ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز مبشر رحمان کی ہدایت پر پاپڑ فیکٹریوں کو چیک کیا گیا، ملتان میں 2 فیکٹریوں کو کھلے رنگ، نافابل سراغ اجزاء کے استعمال پر 40، 40 ہزار کے جرمانے کئے گئے، اسی طرح کھلے رنگ اور نان لیبل اجزاء کی ملاوٹ پر پاپڑ فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ملتان میں مزید 2 پاپڑ فیکٹریوں کو 50 ہزار کے جرمانے کئے گئے، بستی کریم آباد، پاکستان لودھی ٹاؤن، پرانا دنیاپور روڈ اور بستی شورکوٹ میں کی گئیں، وہاڑی میں کم وزن اور بیمار مرغیوں کا گوشت بیچنے پر میٹ شاپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، لودھراں میں 2 ہوٹلز کو فریزر میں مردہ حشرات کی موجودگی، گندا پانی جمع ہونے اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 25 ہزار روپے کے جرمانے کردیئے گئے۔