لاہور(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بیوقوف اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سیاسی طو رپر دوبارہ زندہ کر دیا ہے ‘ مہنگائی اور بیرو زگاری ہمیں ڈس چکی تھی‘ خود داری اورآزاد خارجہ پالیسی کے لئے ساری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے ، ابھی انتخابات ہو جائیں تو اپوزیشن کو سمجھ آ جائے گی کہ عمران خان کتنی بڑی سیاسی طاقت کے ساتھ آتے ہیں ،پاکستان میں انتخابات وقت سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں‘ اگر اپوزیشن کے پاس حکومت کے کچھ ناراض بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں جو ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے ‘بڑا دلچسپ اور اچھا مقابلہ ہے اورقوم کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی‘کسی کو نکالا جارہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے۔