• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کا ساتھی ڈاکٹروں کی گرفتاری پر احتجاج، ایمرجنسی سروسز بھی بند کردیں

کوئٹہ(آئی این پی) ینگ ڈاکٹرز نے 10 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو گرفتار کرنے کیخلاف بلوچستان کے اسپتالوں میں تمام سروسز معطل کردیں۔ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی پھر سے گرفتاری کے باعث ایمرجنسی سروسز بند کردیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دروازے بند کردئیے گئے۔ بلوچستان کے اسپتالوں میں تمام سروسز معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ینگ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس گزشتہ پانچ ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں سراپائے احتجاج ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر صحت نے 9 فروری کو ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے 3 دن میں نوٹفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی نوٹفیکیشن نہ ہونے پر گزشتہ شب ڈاکٹرز نے ریڈ زون میں داخل ہوکر دھرنا دیا تھا۔ پولیس نے 10 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ 
ملک بھر سے سے مزید