• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو اتنا شوق ہے تو آئے حکومت سنبھالے، زرداری کا سوال پر جواب

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےصحافی کے سوال ’’اگر غیر جمہوری قوتیں موجودہ سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتی ہیں تو کیا حکمت عملی ہوگی‘‘ کے جواب میں کہاہےکہ کسی کو اتنا شوق ہے تو آئے حکومت سنبھالے۔

گزشتہ روز جب آصف علی زرداری اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان پہنچے تو وہ صحافیوں کے ’سوالوں کی نشست‘ پر تھے.

 ان سے لگاتار کئی سوالات پوچھے گئے جس میں سے ایک یہ بھی تھا کہ اٹھارویں ترمیم میں وہ خود ارکان کے منحرف ہونے کے خلاف آئینی ترمیم لے کر آئے تھے تو کیا اب انحراف کا تصور موجود ہے ؟

اس پر انہوں نے کچھ سوچ کر کہا کہ تصور کا سوال نہیں ہے حکومت کا ساتھ دینے کے لیے اتحادی بھی تو موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید