• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں ایک اور خواجہ سرا قتل، ساتھی زخمی، پشاور میں اغواء کی کوشش ناکام

پشاور ،مردان( نمائندہ جنگ ) مردان میں ایک ہفتے بعد نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر پھر فائرنگ،ایک اور خواجہ سرا قتل ساتھی زخمی ہوگیاملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرارہوگئے جبکہ شاور کے علاقے چمکنی سے خواجہ سراءارسلان عرف شیز ا کو گاڑی میں ڈال کر اغواءکرلیا گیا ،پولیس نے فوری کارروائی کر تے ہوئے 5ملزمان کوگرفتارکرکے خواجہ سراءکو بازیاب کرالیا۔چارسدہ روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ،خواجہ سراصادق عرف کوکونٹ دم توڑ گیا سلمان عرف منڑہ زخمی ہوگیا ، تفصیلا ت کے مطابق مردان کےتھانہ صدر پولیس کو زخمی خواجہ سرا ء سلمان عرف منڑہ نے ابتدائی رپورٹ درج کرا تے ہوئے بتایاکہ گذشتہ شب وہ کشمیریانوکلے منگا سےا موسیقی کے پروگرام سے واپس آرہے تھے چارسدہ روڈ پر میوزیم کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے خواجہ سراء صادق عرف کوکونٹ جان بحق جبکہ وہ زخمی ہوگیاجاں بحق اورزخمی خواجہ سراء کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں خواجہ سراء ہسپتال پہنچ گئے صدرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، بتا یا گیاجاں بحق خواجہ ہو نے والے 18سالہ خو اجہ سراء صادق عرف کوکونٹ کا تعلق سوات سے تھا اور وہ مردان میں چارسدہ روڈ پر دیگر ساتھیوں کیساتھ رہائش پزیر تھا، یادرہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی مبینہ ملزمان نے چارسدہ چوک میں واقع خواجہ سراؤں کے بالاخانے میں فائرنگ کی تھی جس میں چاند نامی ایک خواجہ سراء جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاتھاتاہم واردات کے دوسرے ہی روز پولیس نے مبینہ ملزمان کو گرفتارکرلیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید