• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع دادو،گندم کے سرکاری سینٹرز نہ کھل سکے، بوریاں دیگر شہروں میں فروخت، آٹے کے نرخ بڑھنے کا خدشہ

جوہی( غلام رسول تھہیم )جوہی سمیت ضلع دادو میں گندم کی بمپر فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود سرکاری سینٹر نہ کھلنے کی وجہ سے گندم کی اسمگلنگ ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہو گئی عوام کی اطلاع پر 6 ٹرکیں پکڑ کر گندم فوڈ گودام میں رکھا گیا جوہی سمیت ضلع بھر سے روزانہ درجنوں ٹرکس ، ٹریلرز اور دیگر گاڑیوں پر ھزاروں گندم کی بوریاں کراچی پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ضلع بھر کے مختلف شہروں کے فوڈ گوداموں میں گندم کا ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ سے چند ماہ میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔وہی تعلقہ ضلع دادو کے مختلف تحصیلوں شھروں اور گاوں میں گندم کی بمپر فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود سرکاری خریداری کے انتظامات مکمل نہیں ہو سکے اکثر خریداری سینٹر نہ کھلنے اور آبادگاروں کو باردانہ فراھم نہ کرنے کی وجہ سے جوہی سمیت ضلع بھر کے کاشتکاروں زمینداروں نے مقامی بیوپاریوں کو گندم فروخت کرنا شروع کر دی مقامی بیوپاری گندم خرید کر کے ملک بھر کے مختلف شھروں جن میں کراچی پشاور کوئیٹا حیدرآباد سمیت دیگر شھروں کے بیوپاریوں کو گندم فروخت کرنا شروع کر دی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید