کراچی (اسٹاف رپورٹ)پاکستانی باکسر عثمان وزیر نےایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا- دبئی میں ہونے والے مقابلے میں عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے باکسر رمادھان ویریم کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا- دوسرے مقابلے میں پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے بھی ایشین ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا- آصف ہزارہ اور انڈونیشیا ایست الومان کے درمیان سخت مقابلہ رہا اور دونوں باکسرز کا مقابلہ دس رائونڈ تک جاری رہا جس میں آصف ہزارہ کو دس میں سے نو راؤنڈ میں فاتح قرار دیا گیا-