کراچی( اسٹاف رپورٹر) جرمنی کی ہاکی ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی اسٹیفن بلوشر اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے،انہوں نے پی ایچ ایف کے حکام سےملاقات کی اور پاکستان میں ہاکی کو ترقی دینے، پاکستان سپر ہاکی لیگ کے ایشوز پر بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہورہی ہے، ماضی میں کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں ، اس وقت پاکستان ہاکی اپنے عرج پر تھی امید ہے پاکستان جلد عالمی ہاکی میں اپنی پوزیشن ایک بار پھر بہتر بنانے میں کام یاب ہوجائے گا ۔