سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر میں رات گئے کنڈو واہن لنک روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ۔ مقابلے کے دوران بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت مارا گیا، ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق کار سوار ملزمان کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں دو ڈاکو مارے گئے کرمنل رکارڈ اڈینٹیفیکیشن ڈیوائس کے ذریعے ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمران بھیو اور میر دوست بھیو کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو کار لفٹر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع، بلوچستان، اور پنجاب کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے،ہلاک ڈاکو کار اسنیچنگ ، چوری ، پولیس مقابلوں سمیت 60 سے زائد سنگین مقدمات میں سندھ بلوچستان سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھےگرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول بمعہ گولیاں، پولیس یونیفارم جعلی نمبر پلیٹس ، کار لفٹنگ ڈیوائس سمیت دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں،ملزمان کے مزید کرمنل رکارڈ کی تفصیلات مخلتف اضلاع سے لی جارہی ہیں۔