• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والا مضر صحت دھواں، سانس کی بیماری میں اضافہ

تلہار (نامہ نگار)تلہارسمیت ضلع بھر میں اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والا مضر صحت دھواں سانس کی بیماری میں اضافہ کر رہا ہے،محکمہ صحت کے حواری فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ،تفصیلات کے مطابق تلہارسمیت ضلع بھرکے شہروں اور دیہاتوں کے چاروں طرف اینٹیں بنانے والے بھٹوں کی بھر مار ہو گئی ہے جن کا دھواں نکلتے وقت فضا میں ایسے معلوم ہوتاہے جیسے آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں ،تلہارکے مغرب کے آسپاس درجنوں بھٹے بنے ہوئے ہیں جہاں بھٹے چلتے ہی دھوئے کے بادل منڈلانا شروع کر دیتے ہیں۔
سندھ بھر سے سے مزید