• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم خط پارلیمنٹ میں پیش کریں، قومی سلامتی پر ان کا ساتھ دوں گا، شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کی جانب سے جلسے میں لہرائے جانے والے دھمکی آمیزخط کوجھوٹا اور کاغذکا ٹکڑا قر ار دیتے ہوئے چیلنج کیاکہ وہ خط پارلیمنٹ میں لائیں اور اسکے ثبوت بھی دیں .

عمران خان سے ہمارے اختلافات ہیں اور ان کے خلاف یہ ہماری جمہوری جنگ ہے.

 وزیراعظم خط پارلیمان اور پوری قوم کو دکھائیں اگر واقعی وہ ثبوت دینگے کہ یہ غیرملکی مداخلت ہے اور پاکستان اور پاکستان کے وقارکیخلاف ہے تو میں قومی سلامتی پر عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں گا.

 اگر اس کاغذ میں کوئی سچائی ہے تو پارلیمان میں آئیں اور پورے پارلیمان کو اعتماد کو لیں، ہم اس پر بات کریں گے۔

 پیر کویہاں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں پر بیرون ممالک سے فنڈنگ لینے کا الزام لگایا ہے.

 اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو یہ سوال کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں کیا رائے ہے، جو قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید