سوات(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے میں جو خط ہلا کر دکھایا ہے یہ خط کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی ناراض اہلیہ نے بھیجا ہے۔
مینگورہ میں جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ عمران خان کو کوئی اور خط نہیں بھیجتا بلکہ ان سے صرف ان کی اہلیہ ناراض ہیں جنہوں نے خط بھیجا ہوگا۔