• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شریک ہوئے جبکہ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی اور اس دوران آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا اس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب، آپ رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ پکارکے ایوان کو ڈرا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید