• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت اورکمشنر کوئٹہ کا دورہ سول ہسپتال،مختلف شعبوں کا معائنہ

کوئٹہ (آن لائن )سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ اورکمشنر کوئٹہ ڈویژن نےسول ہسپتال کا دورہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن ،ایس ایس پی آپریشن ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران او پی ڈی ، شعبہ حادثات ، ٹراما سینٹر، سرجری وارڈ ، کارڈیک وارڈ اور مین میڈیسن اسٹورکا معائنہ کیا۔ سیکرٹری صحت نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی مریضوں کا علاج پر بھی اطمینان کااظہارکیا،اس دوران ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر امین مندوخیل ، ڈپٹی ایم ایس نسیم کٹکے زئی ، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، اے ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ ، اکاونٹ آفیسر محمدخیر اور دیگر معاونین بھی موجود تھے ۔
کوئٹہ سے مزید