کوئٹہ(پ ر)ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ ودفتر حلقہ بندی اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ضلع کوئٹہ کی حلقہ بندی کمیٹی نے لوکل کونسلز (میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور یونین کونسلز) کی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے، شیڈول کے مطابق حلقے کا کوئی بھی ووٹر ابتدائی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراض دفتر حلقہ بندی اتھارٹی ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ سٹریٹ نمبر 1برگنزہ ولاز کوئٹہ میں29 مارچ تا 12 اپریل تک داخل کرواسکتا ہے جن پر فیصلے 27 اپریل 2022ء تک کئے جائیں گے اس سلسلے میں یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ کوئی بھی شخص ابتدائی حلقہ بندی کی فہرست اور نقشہ جات دفتر حلقہ بندی کمیٹی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سیلاچی سٹریٹ سے مروجہ طریقہ کار کے تحت حاصل کرسکتا ہے۔