کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی سندھ بلدیاتی ایکٹ کے حوالےسے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان نےیکم فروری 2022 کو اپنے فیصلہ میں سندھ لوکل باڈیز ترمیمی ایکٹ کی شق 74 اور 75 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھاکہ سندھ لوکل باڈیز ایکٹ کی آئین پاکستان کی آرٹیکل 140 اے سے ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔