• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دینگے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکے عوام کل 31 مارچ کو جعلی تبدیلی کو مسترد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔ قوم مفادات کی سیاست کا کھیل دیکھ رہی ہے، تمام بڑے کھلاڑی ایکسپوز ہوچکے۔ ایک ماہ سے جاری سیاسی محاذ آرائی میں سارا نقصان ملک اور قوم کا ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جندول دیرپائن میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ سیاستدانوں کو پہلے بھی کہا اب بھی مشورہ دے رہا ہوں ملک کو مزید انتشار کی جانب نہ دھکیلیں۔

اہم خبریں سے مزید