اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ بین الاقوامی سازش اور بیرونی فنڈنگ سے عمران خان کی حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم بھی مسلم لیگ (ق) کی پیروی کرے گی اور ہمارا ساتھ دیگی ‘ایم کیوایم کا فیصلہ بڑافیصلہ کن ہوگا ۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ3اپریل کو ہو گی۔یہ کھیل آخری گیند تک جائے گا، میری دعا اور کوشش ہے 3 تاریخ کو اپوزیشن 172 بندے پورے نہ کرسکے‘عمران خان کی حکومت الٹنے کیلئے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ہے، اس کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے‘اس میں ایجنسیز کی کوئی ناکامی نہیں‘وہ بھی بخوبی واقف ہیں‘پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں‘ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔