اسلام آباد (ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ساتھ چھوڑنے والے بکائو مال، سیاسی کیڑے مکوڑے، گندی نالی کی اینٹیں ہیں، مجھے مشاورت میں نہیں رکھا لیکن پیسوں کے دو چار ٹرک وزیراعظم اگر مجھے بھی دے دیتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی،، مال اپوزیشن کی کمزوری ،ضمیر فروش ناکام ہونگے،شاہ عبداللہ کے ذریعے فوج پر دبائو ڈالا گیا،عمران خان کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کیڑے مکوڑے پیسے لے کر اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں، انہوں نے صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا، مال اپوزیشن کی کمزوری ہے لیکن ضمیر فروش ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمیر فروشوں کی سوچ جو مرضی ہو لیکن عوام کی سوچ اور ووٹ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے ساتھ میں چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے لوگ تھوڑے عرصے کی بات ہے۔