اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے تفتیش میں موجود قانونی خامیوں اور عدم شواہد کی بنیاد پر 99کلو چرس سمگلنگ کے ملزم محمد اکرم کوبری کردیا ہے،عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ ناقص تفتیش کے حوالے سے کوسٹ گارڈز کے انچارج کو خط لکھا جائے،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی تو عدالت نے کوسٹ گارڈزکی تفتیش کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے استغاثہ کو ہدایت کی کہ ناقص تفتیش کے حوالے سے کوسٹ گارڈز کے انچارج کو خط لکھا جائے،جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریما رکس دئیے کوسٹ گارڈز کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے کہ تفتیش کیسے کی جاتی ہے؟،یہ پہلا کیس نہیں جس میں تفتیش کی یہ حالت ہے، کوسٹ گارڈز کا ہر کیس ہی اسی طرح خراب کیا جاتا ہے۔