کراچی(جنگ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ عمران خان پر شفقت نہیں کرونگا، انکا خط اور مینڈیٹ دونوں جعلی ہیں،ملک میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن حکومت کو این آر او دینے پر شفقت کا مظاہرہ کرے گی؟ تو اس پر آصف زرداری بولے کہ بالکل نہیں۔