• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آبادکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں کا اڈیالہ جیل کا دورہ،28اسیررہا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اور اسلام آبادکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکے حکم پرسینٹرل جیل اڈیالہ میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں بند28اسیروں کورہاکردیاگیا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ارشدجاویدوڑائچ کے مطابق منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادویسٹ فرخ فریدبلوچ نے بسلسلہ انسپکشن جیل کادورہ کیا، وقارحسین گوندل جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30اسلام آبادویسٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ،معززجج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار16 اسیروں کو ذاتی مچلکہ پررہاکرنے کاحکم دیاجنہیں بعدازاں حکم کی تعمیل میں رہاکردیاگیا۔ بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی وارث جاوید نے بھی جیل کی انسپکشن کی، جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30ضلع راولپنڈی غلام مصطفیٰ ان کے ہمراہ تھے۔ معززجج نےمعمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار9اسیروں کو ذاتی مچلکہ پررہاکرنے کاحکم دیا جنہیں رہاکردیاگیا ۔ جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ محمدسہیل نے بھی سینٹرل جیل راولپنڈی کادورہ کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30ضلع اسلام آباد ایسٹ ملک محمد عمران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔معززجج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار3اسیروں کو ذاتی مچلکہ پر رہاکرنے کاحکم دیا ۔تینوں ججوں نے جیل میں خواتین وارڈ،نوعمروارڈ،اسیروں کے کچن ، ہسپتال، گودام ،اورتمام بیرکس کادورہ کیا اوراسیروں کے مسائل سنے ۔
اسلام آباد سے مزید