اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا میاب ہونے کی صورت میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطحی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ ذ رائع کے مطابق شہباز شریف نےاپنی بیورو کریسی کی ٹیم لانے کیلئے صلاح مشورے کئے ہیں۔ شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے سیکرٹری پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ تھے۔ وہ ایک سال سے او ایس ڈی ہیں اور رواں سال24دسمبر کو ریٹائر ہوں گے لیکن اب انہیں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں انہیں وزیر اعظم کا سیکرٹری لگایا جا سکتا ہے۔