ملتان ( پ ر) پراجیکٹ ڈائریکٹرڈی ایچ اے ملتان شعیب انور کیانی نے‘‘جشن بہار’’ کا افتتاح کیا جس میں 21 مارچ سے 25 مارچ تک ڈی ایچ اےملتان سنٹرل بزنس اسکوائر پر ‘‘اسپرنگ فالور شو اور ہارس اینڈ کیٹل شو’’شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے ملتان نے اپنے لوگوں کے لیے خوشگوار لمحاتتخلیق کرتے ہوئے روایتی انداز اور معیاری تفریح کے ساتھ جدید طرز زندگی کے جوہر کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو اور ایونٹ کے مختلف مقابلوں کا دورہ کیا جہاں پرفارمرز کی مختلف اقسام اور جیتنے والوں، شرکاء،ملٹری بینڈ، ہارس اینڈ کیٹل شو کے منتظمین میں سووینئرز بھی تقسیم کیے۔ اس تقریب میں ثقافت کی عکاسی کرنے والے مختلف طبقات اور عوام کےلیے دیگر رنگا رنگ تفریحی سرگرمیاںموجود تھیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈی ایچ اے ملتان نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو"ایکو فرینڈلی، سیرین، کلین اینڈ گرین لونگ" دستیاب کرنے کے لیے تمام جدیدترین موڈیم تکنیکوں کو شامل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔