اسلام آباد (نیوز ایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ان کی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے، وزیر اعظم با عزت طریقے سے استعفی دے کر گھر جائیں،۔ آپ عالمی ممالک کے ساتھ تصادم کی صورتحال پیدا کررہے، عمران خان نئی حکومت کیلئے اندرونی اور خارجی بحران پیدا کررہے ہیں، تاخیری حربے اور بیانیہ حکومت کو نہیں بچا سکتے، وزیراعظم باعزت طریقے سے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان خود کو شہید ذوالفقار بھٹو کی طرح خودار لیڈر ثابت کرنا چاہا رہے تھے۔