• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس نے جنوری تامارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان پولیس نے رواں سال کے پہلے 03 ماہ کے دوران48 گینگز کے 153ارکان کو گرفتار کرلیا۔ 03کروڑ24لاکھ 70ہزارروپے نقدی، 3کاریں، 52موٹر سائیکلز، 4رکشہ،01ہائی ایس ویگن، 18مویشی برآمد کر لیے۔ ان خیالات کا اظہار کا سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےبتایا کہ گذشتہ 03 ماہ کے دوران ملتان پولیس نے1051 اشتہاری ملزمانکو بھی گرفتار کیا جن سے 110 سنگین نوعیت A کٹیگری کے اشتہاری مجرمان شامل ہیں جبکہ 320 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران 07 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور 11 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ،787 مقدمات درجکرکے 787 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 8 کلو گرام ہیروئن، 315 کلو چرس، 23 ہزار لیٹرشراب، 27 چالو بھٹیاں، 2900 لیٹر لہن، 26سو گرا م افیون، 37 کلو بھنگ جبکہ 131 گرام آئس برآمدکی گئی۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشنز کیے گئے جس سے 360 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے اور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 06 کلاشنکوف، 19 بندوق ، 12 رائفلیں، 10 عدد ریوالورز، 07 عدد کاربین اور 308 عدد پسٹل معہ 1189 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملتان پولیس نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا جس میں285 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے جن سے 20ہزار پتنگیں اور 500 دھاتی ڈور برآمد کر لیے۔ ملتان پولیس نے ڈکیتی 23 مقدمات ٹریس کر کے 39 ملزمان گرفتار کو گرفتار کیا، رابری کے109 مقدمات ٹریس کر کے 86 ملزمان کو گرفتار کیا، موٹر سائیکل چھیننے کے 66 مقدمات ٹریس کر کے 44 ملزمان کو گرفتار کیا، موٹر سائیکل چوری کے 165 مقدمات ٹریس کر کے 152ملزمان کو گرفتار کیا، کار چوری کے 03مقدمات ٹریس کر کے 02ملزمان کو گرفتار کیا، دیگر چوری کے 60 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے ملزمان گرفتارکیے گئے۔ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے پولیس لائنز میں برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا۔
ملتان سے مزید