• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 9لڑکیوں سمیت 11 افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد کو اغوا کر لیا گیا،تھانہ بنی کو تاج فیروز نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف)عمر تقریباً چودہ،پندرہ سال کو شاہد خان اور شاہزیب خا ن نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ وارث خان کو ظہوراختر نے بتایا کہ کسی نے میرے 17 سالہ بیٹے محمدواصف کواغواء کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو محمدصبیح نے بتایاکہ اس کی بیوی (ص) بی بیعمر32سال کو کسی نے اغواء کرلیا،تھانہ ریس کورس کو امجد حسین بابر نے بتایا کہ میں اورمیرا بیٹا ثاقب محمود بابر،حاجی رشید خان پلازہ میں گارمنٹس کی دکان کرتے ہیں 29مارچ کو میرا بیٹا دکان پر آیا اور میں گھر چلا گیا جو رات کو گھر نہیں آیا تو مجھے پڑوسی دکانداروں نے بتایا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں دکان سے باہر گیا ہے۔ 31مارچ کوسی سی ٹی وہ کیمرہ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ اسے 29 مارچ کو کال آئی وہ کال سنتے سنتے باہر نکل گیا اور پڑوسی دکاندار کو کہا کہ دکان کا خیال رکھنا میں تھوڑی دیر تک آتا ہوں مگر وہ ابھی تک نہیں آیا اس کاموبائل بند ہے۔تھانہ ائرپورٹ کو شوکت مسیح نے بتایا کہ سائل کی دو بیٹیا ں دو سال سے بیو ٹی پارلر میں کا م کرتی ہیں ،جمعرات کو میری بیٹی سویرا شوکت نے مجھ سے رابطہ کیا کہ اس کی بہن (ل)عمر 18 سال پارلر سے با ہر نکلی اور واپس نہیں آئی ۔پارلر کے آفیشل نمبر کوچیک کرنے پر پتہ چلا کہ موبا ئل نمبر سے میری بیٹی کو آخری میسج آیا جس میں کسی نامعلوم نے اس کو با ہر آنے کو کہا اس کے بعد سائل کی بیٹی واپس نہیں آئی۔ تھانہ مورگاہ کو محمد علی نے بتایا کہ میں اپنی ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا اور میری بیوی (م) عمر21 سال گھر میں موجود تھی کہ میرے چچازاد بھائی قاسم علی نے میرے پاس ڈیوٹی پر آکر بتلایا کہ آپکی بیوی گھر میں موجود نہیں ہے ،پڑتال کرنے پر گھر سے 6 ہزار روپے اور تقریبا 6 تولہ سونا وہ بھی اپنے ساتھ لے گئی ۔میری بیوی کو کوئی نامعلوم آدمی اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ مورگاہ کو عبدالستار نے بتایا کہ میں دن کو کام پر چلا گیا شام 6 بجے واپس آیا تو میری بیٹی (ص) بی بی عمر 16 سال گھر میں موجود نہ تھی۔مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو میرا بھانجا اسلم اغوا کر کے لے گیا۔تھانہ ٹیکسلاکو روبات خان نے بتایاکہ میری 15 سالہ بیٹی (ث) بی بی کو امیر رحمان خان، شہزاد خان وغیرہ نے زبردستی اسلحہ کے زورپر اغوا کر لیا ، ہمیں 2 فائر مارے جو میرے پاؤں اور سر کے پاس سے گزر گئے میں خوش قسمتی سے بچ گیا، وجہ عناد یہ ہے کہ امیر رحمان، شہزاد مجھ سے میری بیٹی کا رشتہ مانگتے تھے مگر میں نے انکار کر دیا ۔تھانہ صدرواہ کو سمیعہ بی بی نے بتایاکہ میری17 سالہ بیٹی (ر) جو 26.مئی 2021 کو صبح سکو ل گئی اور آج تک واپس نہ آئی، 29مارچ کو مجھے محلے کی کچھ خواتین کے ذریعے پتہ چلا کہ زین علی اور اس کی والدہ نسیم بیگم عرف بیگم نے اپنے ما مو ں اور بھا ئی راشد محمو د سے ملکر اسے اغوا ء کر رکھا ہے۔تھانہ صدربیرونی کو عبدالمجید نے بتایاکہمیرے بیٹے عبداللہ کی کال آئی کہ اس کی بڑی بہن(ع) عمر 21 سالابھی تک گھر نہیں آئی ہے، اسے کسی نے اغواکرلیاہے۔تھانہ صدربیرونی کو عدنا ن جا وید نے بتایاکہ میری خالہ نے فون پر اطلاع دی کہ آپ کی بیوی دن 11 بجے سے گھر سے غائب ہے ابھی تک واپس نہیں آئی میں کام سے واپس گھر پہنچا اوراپنے رشتہ دار سے رابطہ شروع کیا ، گھر میں کسی کی رقم امانت2لاکھ روپے اور زیور 8 تولے پڑے تھے جوغائب ہیں ،مجھے ایک نمبر سے کال آئی،ہمارے رشہ دار لیاقت نے کہاکہ میرا بھائی یاسر آج 3 دن سے غائب ہے کیا آپ کی بیوی گھر میں ہے تو میں نے اس سے کہا کہ میرا بھی یہی شک تھا کہ میری بیوی کو آپ لوگوں نے اغوا کیا ہواہے۔ ان لوگوں نے میری بیوی کواغواکرلیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید