• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیخلاف 25سال پرانے کیسز، نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری کیخلاف 25سال پرانے کیسز کے سلسلے میں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کریگا۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔
اہم خبریں سے مزید