• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا مؤقف سنے بغیر ضمانت منسوخی پرحکم مناسب نہیں، عدالت

لاہور (نیوزرپورٹر) عدالت نے کہا کہ شہباز شریف کا مؤقف سنے بغیر ضمانت منسوخی پرحکم مناسب نہیں، ضمانت منسوخی درخواست پر سماعت عبوری ضمانت کیساتھ ہی4اپریل کوہوگی،لاہور کی سپیشل عدالت سینٹرل کے جج نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں بلاجواز توسیع کی لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا مؤقف سنے بغیر ضمانت منسوخی پر حکم جاری کرنا مناسب نہیں۔
اہم خبریں سے مزید