• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنونی شخص نے اقتدار کی ہوس میں آئین روند ڈالا، نواز شریف

لندن(جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نئی رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آئین کو پاؤں تلے روندا ہے.

 عمران خان سمیت سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ، آرٹیکل 6کا اطلاق ہوتا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ’اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے‘۔

لندن میں زیر علاج قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید