• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ہارا نہیں ، ذلت اور رسوائی کیساتھ بھاگا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہارا نہیں بلکہ انتہائی ذلت اور رسوائی کے ساتھ بھاگا ہے،پہلی بار اتنے ذمہ دار منصب سے اتنی بڑی حماقت دیکھی گئی، عمران نے ڈکٹیٹرزکو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بغیر ووٹنگ مسترد کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ جعلی وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر تھی لیکن ایک غیرمتعلقہ خط کا سہارا لے کر ایجنڈے کو نظر انداز کرکے عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی بھونڈی حرکت کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید