• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری بال تک مقابلہ کرنے کے بجائے پچ خراب کی

اسلام آ باد ( تبصرہ،ر انا غلام قادر ) وزیر اعظم عمران خان نے اگرچہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ کپتان رہے ہیں اور آخری بال تک کھیلیں گے لیکن وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے نہیں آئے جہاں اپوزیشن کے 174ممبران کے علاوہ پی ٹی آئی کے 22ارکان ان کے مخالف کیمپ میں موجود تھے۔ ایوان میں حاضر حکومتی ممبران کی تعداد 122تھی۔

انہوں نے میدان میں آخری بال تک مقابلہ کرنے کی بجا ئے پچ خراب کی اور وکٹیں اٹھا کر بھاگ گئے۔

 وزیر اعظم نےسر پرائز کیلئے جو راستہ اپنایا وہ مروجہ جمہوری ‘ پار لیمانی اور آئینی روایات کے منافی ہے۔

انہوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ملک کو ایک آئینی بحران سے دو چار کر دیا۔انہوں نے ثابت کر دیا کہ اپنے ذاتی اور سیا سی مفاد کیلئے وہ ملکی مفادات کو خطرے سے دو چار کرسکتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید