اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لینگے۔
سابق صدر آصف علی زرداری بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی پہنچ گئے۔
اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ اجتماعی استعفے دیئے جا رہے ہیں کیا کوئی بحران تو پیدا نہیں ہو گا۔
آصف علی زرداری مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم سب بحرانوں سے نمٹ لینگے اور ان بحرانوں کے سامنے کھڑے ہونگے۔