• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے پنجاب اور بلوچستان کی اسمبلیاں بھی توڑ دی جائیں، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، اپوزیشن سیاسی موت مر گئی ہے‘یہ الیکٹڈ اور سلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں‘بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے جبکہ اس فیصلہ سے پاکستان میں خوشی آئی ہے، اپوزیشن نے عمران خان کو مقبول بنا دیا ہے، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ سر آنکھوں پر ہو گا‘میری خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسمبلی توڑ دی جائے۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے نئے انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا‘اب اپوزیشن انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے‘90 روز بعد انتخابات ہوں گے ‘جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے فیصلہ سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے، ان کا خیال تھا کہ ان کے بزنس پارٹنر حکومت میں آ جائیں گے، سب سے زیادہ مایوسی بھارت میں آئی ہے جبکہ خوشی پاکستان میں آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید