چمن(نورزمان اچکزئی ) چمن کیساتھ پاکستان کے افغانستان کیساتھ مرکزی کراسنگ پوائنٹ باب دوستی سے ٹریڈ اور پیدل آمدورفت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ لاعلم شہریوں کا بارڈر پر احتجاج،پاکستانیوں کی بڑ ی تعداد سرحد پار محصور ،روزہ داروں پر تشدد کا الزام، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمعہ دادخان مندوخیل کےمطابق ئے شیڈول پر عمل کیا جائے شیڈول رمضان المبارک میں شہریوں اور فورسز اہلکاروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا ہے۔ ادھر شیڈول تبدیلی سے لاعلم پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد کو سرحد پار پھنسنے پر احتجاج کے بعد آنے دیا گیا تاہم اس دوران فورسز نے پاکستانی شہریوں کو احتجاج کےالزام میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعہ دادخان مندوخیل کے مطابق رمضان میں باب دوستی کے اوقات میں تبدیلی کرکے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے ۔