اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے میں نااہلی کی سزا کی مدت کا تعین نہیں.
منحرف اراکین کو تاحیات نااہل ہونا چاہیے ، چاہتے ہیں پاکستان کا سیاسی نظام مستحکم ہو اور جو پارٹی کے نام پر ووٹ لے کر اسمبلی جاتے ہیں وہ امانت میں خیانت نہ کریں.
الیکشن میں 89روز رہ گئے ہیں ، ہم ٹکٹ دینے جارہے ہیں ،ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں، پتا نہیں آئین کی وہ کون سی شق ہے جس میں لکھا ہوا ہے حرام کا پیسہ دے کر لوگوں کی وفاداریاں خرید سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم نے پارٹی سے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کیا تھا۔