لاہور(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی، شہباز شریف کی حاضری معاف کرنے کی درخواست بھی منظور ،ملزمان کو فرد جرم کیلئے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔