اسلام آباد (ایوب نا صر،خصوصی نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے 15 دہشتگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.
انہوں نےکہاکہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہونے کے خطرات منڈ لا رہے ہیں.
پیر کو وفاقی سیکرٹری (ر) سید انور محمود کی طرف سے اسلام آباد کلب میں دیئے افطار ڈنر کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عمران خان کی مقبولیت میں اضا فہ ہو ا ہے.
کے پی کے اور سندھ میں ہونے والے انتخابات اس کی نشاندہی کرتے ہیں.
عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کے خواہاں تین بڑوں کی خواہشیں دل ہی میں رہ گئیں، اب تو الیکشن میں عمران خان کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔