اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر اسد قیصر کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسد قیصر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کی بنا پر 3 اپریل کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
منگل کوجاری بیان میںترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ سے متفق تھے اور اس پر دستخط کیے۔
یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا اسپیکر اپنا نقطہ نطر اپنے وکلا کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔