اسلا م آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ سلطان راجا کی سربراہی تین رکنی بینچ نے یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پرسماعت کی، درخواست گزار ملیکا بخاری، فرخ حبیب اور کنول شوذب کے علاوہ علی حیدر گیلانی کے وکیل حسن مان بھی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل کی غیر حاضری کے سبب ملیکا بخاری نے جوابی دلائل پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دی، ضروری نہیں کہ علی حیدر نے رقم ادا نہیں کی تو کرپشن نہیں ہوئی۔