• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاسے کی سیاست ہوئی تو عوام تماشا دیکھیں گے، حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہبازنے کہاہے کہ پرویز الٰہی فرنیچر ٹوٹنے کی فکر کی بجائے آئین ٹوٹنے کی فکر کریں، سب اراکین آج اپنی ذمہ داری ادا کرنے پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، آج گنڈاسے کی سیاست ہو گی تو عوام تماشا دیکھیں گے۔پرویز الٰہی کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں ، ہر روز صورتحال بار بار تبدیل ہو رہی ہے عمران خان خودکش بمبار بن کر آئین پر حملہ آور ہے، ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،یہ ملک اسٹیبلشمنٹ، سپریم کورٹ کے ججوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے ، سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کروائیں گے لیکن عین اسی لمحے ٹی وی پر خبریں چلیں کہ اجلاس 6 کی بجائے 16 اپریل کو ہو رہا ہے۔ کورونا کے دنوں میں تو ہوٹل میں اجلاس کروا لیا تھا،اب ان کی نیت خراب ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نےرانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس 200 اراکین پورے تھے ،پرویز الٰہی آئین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرنے کے پرانے عادی ہیں، پیرکو ایک جتھہ ہوٹل پر حملہ آور ہونے کے لئے آیا، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید