لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیرو ممبر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ دن پہلے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کو پیارے ہو گئے تھے، اور اسی ضمن میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جانب سے منحرف اراکین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63اے کے تحت شروع کی گئی کاروائی میں بھی دوست محمد مزاری حکومت سے تعاون نہیں کر رہے تھے۔