کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل سروس ٹریبونل کے چیئرمین جسٹس(ر) ڈاکٹر قاضی خالدعلی اورممبر توقیر احمد خان پر مشتمل بینچ نے میرین فشریز محکمہ کے گریڈ 2کے ملازم موسیٰ رضا کا کراچی سے پشاور تبادلہ کے حکم پر عملدرآمد معطل کردیا۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایاکہ اپیل کنندہ گریڈ2 کا ملازم ہے قانون کے مطابق اس کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن محکمہ نے کسی بھی معقول وجہ کے بغیر ہی تبادلہ کردیا چنانچہ مدعی نے 25فروری 2022ء کو حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پشاور میں ڈیوٹی پر رپورٹ دیں۔