تہران (جنگ نیوز )یورینیم کی افزودگی سے متعلق ایران نے اقوام متحدہ کی نگران ایجنسی کو جوابات دیدیے،یہ معاملہ اقوام متحدہ کی نگراں ایجنسی اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے تناؤ کا باعث بنا ہوا تھا۔محمد اسلامی نے تفصیل میں جائے بغیر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے نگران ادارے کو مطلوبہتین سائٹس سے متعلق دستاویزات فراہم کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کو ایٹمی افزودگی سے متعلق سوالوں کے جواب متعلقہ دستاویزات کیساتھ دے دیے ہیں۔